توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے،وزیر اعلی گلگت بلتستان

142

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ 14 میگا واٹ کے پاور پراجیکٹ سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رواں مالی سال کے دوران گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبے کی پیداواری صلاحیت 136 میگاواٹ سے بڑھا کر 150 میگاواٹ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 میگاواٹ کے پاور پراجیکٹ سے ٹرائل بیس پر بجلی حاصل کی جا رہی ہے تاہم مذکورہ پراجیکٹ کے مکمل فعال ہونے سے گلگت بلتستان سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے لئے مدد ملے گی ۔