اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہائیڈرل ، ونڈ اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی موجودہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے توانائی کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل میںگہری دلچسپی لے رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے توانائی بحران کے اس مسئلے کو نظر انداز کیا تھا۔ شیخ آفتاب نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی بحران کے مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لئے 4 ارب ڈالر سے زائدکی رقم مختص کر رکھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے جوہری ، ہائیڈرل ، ونڈ اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=13962