توانائی بحران کا خاتمہ کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، 2017ءتک بجلی بحران پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیا ب ہو جائیں گے،وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی بحران کا خاتمہ کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے،توانائی بحران کے خاتمے کا سستا ترین حل گیس ہے ۔انرجی مکس میں گیس کا حصہ بڑھا کر انرجی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ 2017ءتک بجلی بحران پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیا ب ہو جائیں گے …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی بحران کا خاتمہ کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے،توانائی بحران کے خاتمے کا سستا ترین حل گیس ہے ۔انرجی مکس میں گیس کا حصہ بڑھا کر انرجی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ 2017ءتک بجلی بحران پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیا ب ہو جائیں گے ۔ بدھ کواسلام آباد میں آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ اگر مزید گیس سسٹم میں شامل نہ کی گئی تو صورتحال بہتر نہیں ہو گی ،دنیا کے دیگر ممالک گیس پر انحصار بڑھا رہے ہیں ،انرجی مکس میں گیس کا حصہ بڑھا کر انرجی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے ،ملک میں گیس کی طلب 2600 ایم ِایم سی ایف ڈی تک جا پہنچی ہے ، تاپی اور ایران پاکستان گیس منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ۔

Leave a Reply