24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںتوانائی کےشعبے میں مزید اقدامات کر رہےہیں، روشن پاکستان پروگرام کےتحت توانائی...

توانائی کےشعبے میں مزید اقدامات کر رہےہیں، روشن پاکستان پروگرام کےتحت توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوگا، وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی وزیر مملکت علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی(پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کےشعبے میں مزید اقدامات کر رہےہیں، روشن پاکستان پروگرام کےتحت توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوگا، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،توانائی کے شعبے میں مسائل کا خاتمہ کر کے عوام کو سہولت دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیر مملکت علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی مدد سے توانائی کےشعبے میں اصلاحات ناگزیرہیں، بجلی چوری والے علاقوں میں ایکشن لیا جائے گا اور چوری کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اویس لغاری نے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے اور ڈیرہ غازی خان میں بجلی چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بجلی چوری میں کمی لانے کے لئے مدد فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں ان کے ساتھ ایک پروپوزل تیار کر رہے ہیں۔ وزیر توانائی نے کہا کہ صارفین کی اووربلنگ سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکوز روزانہ بجلی کی طلب اور رسد سے متعلق اعداد و شمار شیئر کر یں گی جس سے لوڈ شیڈنگ کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

- Advertisement -

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی موجودہ طلب کل تک 25820 میگاواٹ تھی جبکہ سسٹم کو 21588 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی، اس طرح 4232 میگاواٹ کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں بہت زیادہ خرابیاں ہیں، بجلی کمپنیوں میں گورننس کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، آئندہ ہفتے بجلی کمپنیوں کے نئے بورڈز آ جائیں گے۔اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں اس وقت بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہے، اس وقت پانی سے سات ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، ہمارے پاس وافر بجلی ہے اور ترسیل کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کے خلاف ثالثی عدالت کے مقدمے میں ہماری کمزوری تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے سسٹم رائج نہیں کئے جن سے معلومات عوام تک پہنچے،کل یا پرسوں روزانہ ہر ڈسکو بجلی کی ترسیل اور ڈیمانڈ لوڈشیڈنگ کی تفصیل پیش کیا کریں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ روشن پاکستان کے اوپر ڈیٹا پیش کیا جاتا تھا، اب اس پروگرام کے تحت وہ ڈیٹا دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، اگر یہ لوڈشیڈنگ نہ کی گئی تو سرکلر ڈیٹ آسمان تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی فراہمی سے پاور سرکلر ڈیٹ میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا، لیسکو میں 1978 فیڈرز میں نقصانات دس فیصد ہیں اور ان فیڈرز پر بھی گزشتہ روز لوڈشیڈنگ کی گئی، اس طرح جن فیڈرز پر نقصانات صفر ہیں ان پر بھی لوڈشیڈنگ کی گئی، اس لوڈشیڈنگ کی وجہ ڈسکوز کی نااہلی ہے ،

ڈسکوز کے سی ای اوز کو وارننگ دی ہے کہ اگر سروس لیول بہتر نہ کیا گیا تو ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئلے کی خریداری میں گھپلوں کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں خزانہ، پٹرولیم اور دفاع کے وزرا شامل ہیں اور کمیٹی نے اس سلسلے میں اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری نیٹ میٹرنگ کی پالیسی جاری رہے گی،

ہم اس پر کیلکولیشن کر رہے ہیں اور جب نظرثانی کی ضرورت محسوس کی شراکت داروں کی رائے کے بعد تبدیل کریں گے۔ وزیر مملکت پاور ڈویژن علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عوام کو ریلیف دینےکے لئے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوڈشیڈنگ ختم کرنی ہے تو حکومت کی مدد کرنی چاہئے، کم لاگت پر بننے والی بجلی کو عوام تک رسائی ممکن بنائیں گے کیونکہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں بہتری کے لئے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔\

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں