توانائی کے شعبہ میں تعاون کیلئے 2 روزہ کانفرنس ٹوکیو میں ہوگی

49

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) توانائی کے شعبہ میں تعاون کے لئے 2 روزہ کانفرنس 24 ستمبر سے ٹوکیو میں شروع ہو گی۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان کانفرنس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ وفاقی وزیر کانفرنس کے شرکاء کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کریں گے۔ کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرماکہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔