28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںتوانائی کے شعبے میں گردشی قرضے آہستہ آہستہ کم ہو جائیں گے،...

توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے آہستہ آہستہ کم ہو جائیں گے، نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

- Advertisement -

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے آہستہ آہستہ کم ہو جائیں گے، کافی عرصے کے بعد بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں اس سے بھی بڑا اثر پڑے گا، سٹاک ایکسچینج کو مستحکم کر رہے ہیں، نیشنل سیونگز پر کام ہو رہا ہے اس کو مزید بہتر بنائیں گے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سنگین معاشی چیلنجز کے گھیرے میں ہے، مگر مشکل ترین مسائل کا حل بھی ہے، ملکی و غیر ملکی قرضوں کا پہاڑ آمدن سے زیادہ سود کی ادائیگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کو مستحکم کر رہے ہیں، نیشنل سیونگز پر کام ہو رہا ہے اس کو مزید بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو ٹیکسیشن کے عمل پر کام کرنا ہو گا اور اس کو بہتر بنانا ہو گا۔ نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے پہلے ہی دن سے پرائیویٹائزیشن پر کام جاری ہے اور اس کے مثبت اثرات جلد آئیں گے، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ آہستہ آہستہ کم ہو جائے گا، کافی عرصے کے بعد بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں اس سے بھی بڑا اثر پڑے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ ملکی مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک معمولی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جو بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، اس منصوبے کے تحت ملک کی انڈسٹری ، توانائی ، زراعت اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کوتاہیوں کو ٹھیک کرنا چاہئے اور قومی اداروں کو بہتر بنانے کیلئے سخت فیصلے کرنے ہونگے جو ہم لے رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413969

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں