- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تورغر فرید شاہ نے فیلڈ میں پولیو ویکسی نیشن ٹیموں کی مانیٹرنگ کی اور ویکسی نیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے ٹیلی شیٹس، فنگر مارکنگ اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کو باریک بینی سے چیک کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مہم کو مزید موثر انداز میں چلایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
- Advertisement -