تورغر۔ 24 جنوری (اے پی پی):تورغرکے علاقہ ڈنڈہ پیزہ میں نامعلوم افراد نے دس سالہ لڑکا قتل کرنے کے بعد نعش ویرانے میں پھینک دی اورفرارہوگئے۔تھانہ دوڑمیراپولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ضلع تورغرکےتھانہ دوڑمیراکے گاؤں ڈنڈہ پیزہ میں دس سالہ رحمان گھرسے چچاکے ہاں جانے کیلئے نکلاتھاکہ لاپتہ ہوگیا
تلاش کے بعد اس کی نعش قریبی جنگل میں ویرانے سے ملی جسے سر پر بھاری چیزمارکرنامعلوم ملزمان نے قتل کیاااورنعش پھینک کرفرارہوگئے۔پولیس نے نعش قبضہ میں لےکر قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔