21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںتورغرکےعلاقےجدباءگنبد میں دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس

تورغرکےعلاقےجدباءگنبد میں دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 29 اگست (اے پی پی):تورغرکےعلاقےجدباءگنبدمیں دھماکہ ہوا،ایس پی انوسٹی گیشن تورغرشاہنوازخان نےاے پی پی سےگفتگوکرتےہوئےبتایاکہ ضلع تورغرکےہیڈکوارٹرجدباءگنبدمیں صبح9:07منٹ پرلیویزصوبیدارکےگھرکےقریب دھماکہ ہواجس میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔دھماکہ اُس مقام پرہواجہاں لیویزآفیسرروٹین میں اپنی گاڑی کھڑی کرتاتھاتاہم دھماکےسےکچھ دیرقبل وہ اپنی گاڑی پرروانہ ہوچکاتھا۔

واقعے میں تقریباآدھاکلوکےقریب دھماکہ خیزمواداستعمال ہواجوزمین میں نصب شدہ تھا،واقعےکی مزیدتفتیش اورمقدمےکےاندراج کےلیے سی ٹی ڈی ہزارہ کی ٹیم موقع کی طرف روانہ ہے،ترجمان پولیس نے بتایاکہ واقعےکی اطلاع ملتےہی ڈی پی او،ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگرپولیس افسران موقع پرپہنچ گئےجھنوں نےموقعےسےشواہدجمع کرناشروع کردئیےجبکہ ضلع کےداخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383916

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں