23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںتورغر پولیس نے 2 منشیات فروشوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر...

تورغر پولیس نے 2 منشیات فروشوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، چرس اور پستول برآمد

- Advertisement -

تورغر ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):تورغر پولیس نے 2 منشیات فروشوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس اور پستول برآمد کر لیا۔ ترجمان تورغر پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ محمد اشتیاق خان نے ضلع بھر میں موت کے سوداگروں اور جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کارروائیوں کو وسیع کرنے کے لئے تمام پولیس افسران کو احکامات جاری کئے ہیں۔

تھانہ جدباء پولیس نے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کیا ہے، ملزمان میں شانگلہ کے رہائشی مظفر علی شاہ ولد سید احمد شاہ اور نور عالم ولد عزیز الرحمان شامل ہیں۔ ایک اور کارروائی کے دوران محمد زبیر نامی شخص کو 1 پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402869

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں