توشہ خانہ فوجداری کارروائی میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

153

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔جمعرات کو دو صفحات پر مشتمل جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرد جرم کی کارروائی سے قبل عمران خان کے وکلا کی جانب سے اعتراضات اٹھائےگئے اعتراضات کو مسترد کیا جاتا ہے،ملزم پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے ۔ت

حریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا گیا،ملزم نے چارج شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا،عدالت استغاثہ کے گواہان کو 13 مئی کیلئے نوٹس جاری کرتی ہے،13 مئی کو گواہان پیش ہو کر اپنے بیانات قلمبند کروائیں ،خواجہ حارث کی جانب سے عدالت پر اعتراض اٹھایا گیا اور جج تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی،

اعتراض اٹھایا گیا کہ 5 مئی کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں،جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں ہو جاتا عدالت کیس نہیں سن سکتی،اعتراض اٹھایا گیا کہ سماعت سے ایک دن قبل عدالت کا مقام تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،اعتراض میں کہا گیا مقام تبدیل کرنا انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے 5 مئی کا آڈر تاحال چیلنج کیا گیا نہ اس پر کوئی حکم امتناع دیا گیا۔