اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا ٹرائل حتمی مراحل میں داخل ہو رہا ہے۔جمعہ کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں بار بارالیکشن کمیشن کے وکیل کے سامنے اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ تحفے بیچے گئے،
آج تک پی ٹی آئی نے کسی کیس میں کوئی دلائل نہیں دیئے کہ فلاں گھڑی کہاں بیچی؟کب بیچی؟،میرٹ پر دلائل دینے کے لئے ان کے وکیل رضا مند نہیں ہیں، آج بھی تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں،یہ جرم ثابت ہو چکا ہے، اسی لیے پی ٹی آئی چیئرمین عدالت میں پیش نہیں ہوتے،جرم ثابت ہو چکا ہے تاریخ پہ تاریخ لینے سے یہ لوگ نہیں بچ سکیں گے۔