- Advertisement -
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ٹو کی عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے آصف علی زرداری، محمد نواز شریف و دیگر کیخلاف توشہ گاڑیوں کے کیس میں چالان پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی۔منگل کے روز سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے کیس کا چالان عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا
جبکہ پراسیکیوٹر کاکہنا تھا کہ ابھی گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جارہے ہیں۔ اس کے بعد چالان پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت30 مئی تک ملتوی کر دی۔ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس ایف آئی اے عدالت کو ٹرانسفر کیا گیا تھا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589872
- Advertisement -