ٹوکیو۔ 19 فروری (اے پی پی) جاپان کی توانائی کمپنی ”توشیبا“ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اسے 520 ارب ین خالص منافع کی توقع ہے جس کی وجہ اس کے چپ کے کاروبار میں تیزی ہے،گزشتہ سال اسے 966 ارب ین کا خسارہ ہوا تھا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 2017-18 کے دوران اسے 520 ارب ین (4.9 ارب ڈالر) خالص منافع کی توقع ہے جس کی وجہ اس کی تیار کردہ چپ کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ توشیبا کے منافع کی وجوہات میں اس کی چپ کی دنیا بھر میں بڑھتی طلب کے ساتھ ساتھ بہتر کاروباری سرگرمیوں کے باعث ٹیکسوں میں رعایت بھی ہے۔