تولیے کی ملکی برآمدات میں 17 فیصد کمی

116

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران تولیے کی ملکی برآمدات میں 17 فیصدکی کمی واقع ہوئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2016ءکے دوران 177.9 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ کے دوران تولیہ کی قومی برآمدات کا حجم 214.454 ملین ڈالر تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تولیے کی ملکی برآمدات میں 36.554 ملین ڈالر یعنی 17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔