
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ توہین رسالت پر مسلمان جس کرب سے گزرتے ہیں اُس کی دنیا میں آگاہی پر پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ انسانی حقوق اور آزادیوں پر بھی پاکستان نے اخلاقی رہنمائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 35 لاکھ مہاجرین کو قبول کیا جبکہ ترقی یافتہ دنیا رکاوٹیں کھڑی کرتی ہے، ڈوبنے دیتی ہے لیکن قبول نہیں کرتی۔