24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومضلعی خبریںتوہین عدالت کی درخواست پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو اتھارٹی دیپالپور کو...

توہین عدالت کی درخواست پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو اتھارٹی دیپالپور کو نوٹس جاری، جواب طلب

- Advertisement -

لاہور۔2مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے کے باوجود نیا وراثتی انتقال درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو اتھارٹی دیپالپور غلام حسین کھوکھر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے دیپالپور کے رہائشی ایاز حیدر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سول نگرانی کے ذریعے ایاز حیدر کا وراثتی دعوی ڈگری کر دیا تھا۔ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو دیپالپور غلام حسین کھوکھر پر لازم تھا کہ نیا وراثتی انتقال درج کریں،تاہم عدالتی حکم کے باوجود انہوں نے کالعدم شدہ پرانے وراثتی انتقال کو برقرار رکھا، جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

- Advertisement -

میاں دائود ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو دیپالپور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد متعلقہ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تحریری جواب طلب کر لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591068

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں