37.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومقومی خبریںتکنیکی ترقی نہ صرف دفاعی میدان بلکہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے...

تکنیکی ترقی نہ صرف دفاعی میدان بلکہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے بھی اہم ہے، افتخار علی ملک

- Advertisement -

لاہور۔18مئی (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں تکنیکی ترقی نہ صرف دفاعی میدان بلکہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے بھی اہم ہے۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے جس سے قومی سلامتی اور اقتصادی خودمختاری کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول اور اس میں مہارت کوئی آپشن نہیں بلکہ سٹریٹجک لحاظ سے ناگزیر ہے خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی، دفاعی تیاریوں اور معاشی خوشحالی کے تناظر میں یہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے کام کریں کہ پاکستان عالمی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہے۔

- Advertisement -

افتخار علی ملک نے تکنیکی تبادلوں اور اختراعات کو فروغ دینے اور بیرونی ذرائع پر انحصار کم کرنے کے لیے مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور علاقائی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیک پر مبنی انٹرپرینیورشپ کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے، جدید تعلیم، خاص طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کرے اور مقامی ہنرمندی کے فروغ کے لئے سازگار ماحول مہیا کرے۔

انہوں نے قومی دفاع کو مضبوط اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حصول کی فوری ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حالیہ برسوں میں ترقی یافتہ ممالک اور ٹیکنالوجی کو ترجیح دینے والی معیشتوں کے جی ڈی پی میں نمایاں اضافہ، معیار زندگی میں بہتری اور عالمی اثر و رسوخ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور جدید مینوفیکچرنگ کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارتوں کا حصول انتہائی ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598331

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں