- Advertisement -
ہنوئی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) تھائی لینڈ اور ویت نام میں چاول کے برآمدی نرخ میں استحکام کی صورتحال رہی۔ تھائی لینڈ میں 15 جون کو سرکاری ذخائر سے مجموعی طور پر 1.11 ملین ٹن چاول کی نیلامی مکمل کی گئی جس کا تخمینہ 327 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ بنکاک میں پانچ فیصد ٹوٹے تھائی چاول کی قیمت 415 اور 438 ڈالر فی ٹن کے درمیان ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں قیمتوں میں زیادہ تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔ تھائی لینڈ نے رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں مجموعی طور پر 4.7 ملین ٹن چاول برآمد کئے ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.42 فیصد زیادہ ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=10670
- Advertisement -