تھانہ آبپارہ پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

79
تھانہ آبپارہ پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس نے جرائم پیشہ گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل، بیٹریاں اور چوری کے آلات برآمد کرلئے۔اتوار کوپولیس ترجمان نےبتایا کہ تھانہ آبپارہ کی ٹیم نے چوری اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت آصف حبیب اور بلال صادق کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل، موٹر سائیکل کی بیٹریاں اور چوری کے اوزار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ آبپارہ کی حدود میں متعدد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس دارالحکومت سے جرائم کے خاتمے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔مزید برآں افسران کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔