اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):تھانہ آبپارہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے پا نچ مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمدکرلیے، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری اور جر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈائون جا ری ہے۔
اس سلسلہ میں تھانہ آ بپا رہ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے لاکھو ں روپے مالیت کے پا نچ مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیے،گرفتار ملزم کی شنا خت محمد رضوان کے نام سے ہو ئی ہے، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے تھا نہ آ بپارہ اور ملحقہ علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق نے کہا کہ اسلام آ باد میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نےشہریوں سے گزارش کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15” پر فوری اطلاع دیں۔