26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ اینٹی کرپشن ٹیم نے کچہری سے ملزم کو گرفتار کر لیا

تھانہ اینٹی کرپشن ٹیم نے کچہری سے ملزم کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 13 مئی (اے پی پی):تھانہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کچہری سے ملزم کو گرفتار کر لیاجس کی سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن پنجاب لاہور نے ضمانت خارج کر رکھی تھی۔ ملزم کی گرفتاری سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شیخوپورہ رانا خاور عباس کی سربراہی میں کارروائی کرکے عمل میں لائی گئی۔

مذکورہ ملزم رفیع اللہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں بطور کلرک ملازم تھا جس کے خلاف شہری سعادت علی سے ایف آئی اے میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر 18لاکھ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج تھا جس میں اسکی ضمانت سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن پنجاب لاہور نے خارج کررکھی تھی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596603

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں