پشاور۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 108 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق منشیات کے خلاف تمام ایکسائز موبائل سکواڈ ہائی الرٹ ہیں،
تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے بڑی اور اہم کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی کے دوران مردان رنگ روڈ بطرف چمتار چوک ایک موٹر کار سے 108000 گرام (108کلو گرام) چرس برآمد اور ملزم محمد اقبال ولد محمد صدیق ساکن فیصل آباد کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کو مزید تفتیش کےلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔