- Advertisement -
راولپنڈی۔12اپریل (اے پی پی):تھانہ بنی پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اکرام کو گرفتار کر لیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران بنی پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ظہور کو گرفتار کیا۔ اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581026
- Advertisement -