راولپنڈی ۔25جون (اے پی پی):تھانہ بنی کے علاقہ محلہ راجہ سلطان میں تین بچوں کی موت کے معاملہ پر باپ کی درخواست پر ماں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نے تھانہ بنی کو درخواست دی کہ اہلیہ کے ساتھ ایک روز قبل جھگڑا ہوا تھا، اہلیہ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ بچوں کا کچھ کر لوں گی، مجھے شبہ ہے کہ میری اہلیہ نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میرے بچوں کو قتل کیا ہے
پولیس کا کہنا تھا کہ مدعی کی اہلیہ ہسپتال میں زیر علاج ہے، مدعی کی اہلیہ پہلے سے حفاظتی تحویل میں ہے، نعشوں کاپوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ بقایا ہے، فرانزک شواہد او رپوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کو مکمل کیا جائے گا، افسوسناک واقعہ میں قتل کے شواہد سامنے آئے تو ذمہ دارکوئی بھی ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔