تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتارکرلیا

3

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی کے پارٹس ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل احمد ، محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔