تھانہ ترنول کی بڑی کارروائی،گن پوائنٹ پر لوٹنے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا ، ترجمان اسلام آباد پولیس

157

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے تھانہ ترنول نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا چلانے والے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق گینگ کے قبضے سے چھینے گئے 8 موٹرسائیکل، لوٹی گئی نقدی اور اسلحہ برآمد برآمد کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان بائیکیا بک کروا کر سنسان علاقے میں لے جاتے تھے اور گن پوائنٹ پر بائیکیاچلانے والے سے موٹرسائیکل اور اشیاء چھین لیتے تھے ،مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیتے تھے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس ایسے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرے گی۔