تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 20 سالہ لڑکی قتل، مقدمہ درج 3 ملزمان گرفتار

98
تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں غیرت کے نام پر 22 سالہ بیوی کا شوہر کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

راولپنڈی۔2فروری (اے پی پی):راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 20 سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کے بعد دفنائے جانے کے واقعہ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔ سی پی او نے وقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ واقعہ کی رپورٹ کے بعد معزز عدالت سے قبر کشائی کی اجازت لے کر پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

حالات و واقعات اور موجود شواہد کی روشنی میں تین ملزمان کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ سی پی اونے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے واقعہ کے حقائق کو سامنے لا کر تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔