تھانہ حملہ کیس، 8 پولیس افسران و اہلکار معطل

124

فیصل آباد ۔ 07 جنوری (اے پی پی):تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں 3افرادکے قتل اور 1 زخمی ہونےکے معاملے پر،ابتدائی انکوائری میں قصوروارثابت ہونے پر 8افسران و اہلکاران کو معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں 3افرادکے قتل اور 1زخمی ہونے کے معاملہ پر ابتدائی انکوائری میں قصوروارثابت ہونے پر 8افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا۔معطل ہونے والوں میں سابقہ ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ انسپکٹر بشارت علی کلوز ٹو پولیس لائن،انسپکٹر عمران سرورانوسٹی گیشن آفیسر سٹی تاندلیانوالہ معطل کلوز ٹو پولیس لائن۔ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ سب انسپکٹر پرویز خالدمعطل کلوز ٹو پولیس لائن۔ایس ایچ او صدر تاندلیانوالہ سب انسپکٹر مبشر حسین معطل کلوز ٹو پولیس لائن۔محررہیڈ کانسٹیبل تھانہ سٹی تاندلیانوالہ نعیم حسن5807معطل کلوز ٹو پولیس لائن۔محررہیڈ کانسٹیبل تھانہ صدر تاندلیانوالہ نعمان علی 6865معطل کلوز ٹو پولیس لائن۔ہیڈ کانسٹیبل تھانہ سٹی تاندلیانوالہ ریاض احمد1899معطل کلوز ٹو پولیس لائن، کانسٹیبل تھانہ صدر تاندلیانوالہ محمد عثمان744معطل کلوز ٹو پولیس لائن شامل ہیں۔ آر پی او نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سپر وائزری آفیسر زکی محکمانہ غفلت و لاپرواہی کے حوالے سے تعین کیا جارہا ہے۔محکمانہ نااہلی،سکیورٹی ڈیوٹی میں غفلت ولاپرواہی ناقابل برداشت ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے۔