تھانہ دریا خان رند میں پولیس مقابلہ، ڈکیت گینگ کا خاتمہ، چھینی گئی موٹرسائیکلیں موبائل فون برآمد

240
Stolen motorcycles
Stolen motorcycles

حیدرآباد۔ 31 مئی (اے پی پی):سانگھڑ ضلع پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او دریا خان رند اشرف علی زرداری نے دوران پیٹرولنگ 03 مسلح مشکوک افراد کو دیکھ کر لکارا، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے بھاگنے کی کوشش کی تاہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے قبضے سے 03 ٹی ٹی پسٹل 02 موٹرسائیکلیں، جس میں سرہاری سے چھینی گئی ایک موٹرسائیکل بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

گرفتار رہزنوں میں پیار علی زرداری، قلندر بخش گدارو اور محمد علی گدارو شامل ہیں۔ گرفتار رہزنوں کے خلاف دیگر تھانوں سے. بھی کرمنل ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے۔ انچارج سی آئی اے سانگھڑ اکبر خان مری نے منشیات فروش محمد یوسف پٹھان سے 2240 گرام چرس، ایس ایچ او سنجھورو محمد علی زرداری نے عدنان نظامانی سے2100 گرام چرس، ایس ایچ او بی سیکشن سلام دین سولنگی نے مفرور ضیاء الرحمان سے 1050 گرام چرس, ایس ایچ او کھپرو جمن کھوسو نے مفرور عمران عرف مانی جٹ اور جموں سے 1500 گرام چرس برآمد کی ہے،

اس کے علاوہ ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری نے غلام محمد اور چنوں بھیل سے 250 پڑیاں، ایس ایچ او منگلی امیر علی شاہانی نے بہادر شاہ بروہی سے 255 پڑیاں، ایس ایچ او جھول نبی بخش لاشاری نے حبدار علی گبول سے 170 پڑیاں مضر صحت گٹکے کی برآمد کی ہیں۔ جھول پولیس نے دیگر کاروائی میں کباڑی کی دکان پر چھاپہ مارکر مسروقہ بیٹری، پنکھا اور ایک موٹر سائیکل کا سائیلنسر بھی برآمد کیا ہے۔