تھانہ دھمیال کی حدود میں کام کاج کا جھانسہ دے کر لڑکیوں سے بدکاری کرانے والے میاں بیوی گرفتار

91

راولپنڈی۔8اپریل (اے پی پی):تھانہ دھمیال راولپنڈی پولیس نے گھروں میں کام کاج کا جھانسہ دے کر بدکاری کروانے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم عامر عباس کوٹ ادو سے لڑکی کو گھروں میں کام کاج کے بہانے لایا، ملزم نے زیادتی کر کے ویڈیو بنائی اور بلیک میل کر کے بدکاری پر مجبور کیا۔ ملزم کے ساتھ اس کی اہلیہ ثمینہ، بیٹا زمان اور فرزانہ نام کی عورت بھی ملوث ہے۔

پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عامر عباس اس کی بیوی ثمینہ اور بیٹے زمان کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکی کے میڈیکل پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی روشنی میں مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں،خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔