تھانہ روات کی حدود میں خواجہ سراء قتل، سی پی او نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی

25

راولپنڈی۔2جولائی (اے پی پی):تھانہ روات کی حدود میں لڑائی جھگڑا کےدوران خواجہ سراء کو قتل کردیا گیا ۔سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق بدھ کو لڑائی جھگڑا کے دوران ایک خواجہ سراء کو قتل کیا گیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے تاہم تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔