سرگودھا۔ 24 جنوری (اے پی پی):سرگودھا کے تھانہ ساجد شہید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 سال قبل چوری ہونے والے ٹرک کوبرآمد کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹراسد اعجاز ملہی کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ ساجد شہید انسپکٹر امتیاز احمد نے کارروائی کے دوران پولیس نے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتارملزم کے قبضہ سے چوری شدہ ٹرک جس کی کل مالیت مال مسروقہ 60 لاکھ روپے برآمد کر لیا گیا ۔گرفتار ملزمان نے4 سال قبل ٹرک چوری کیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید انسپکٹر امتیاز احمد کے مطابق برآمد شدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔