سرگودھا۔ 27 اپریل (اے پی پی):تھانہ ساہیوال پولیس نے اشتہاریوں مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈبل مرڈر کے مقدمہ میں مطلوب تین ملزمان سمیت 6 اشتہاری مفروران کو گرفتار کر لیا ۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر ساہیوال سرکل حق نواز میکن کی سربراہی میں ایس ایچ او ساہیوال فیصل حیات نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈبل مرڈر کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان اکرام، تصور اور کلیم اللہ کو گرفتارکر لیا۔
گرفتار ملزمان نے 12 اپریل 2025 کو بلال اور منور نامی شخص کو ناحق قتل کر کے فرار ہو گئے تھے، ملزمان کے قبضہ سے قتل میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا۔ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر لواحقین کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اسی طرح اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رہزنی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم قیصر، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث ملزم علی حیدر کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بور اور منشیات فروش مجاہد عباس سے چرس 760 گرام اور شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588459