تھانہ سرائے مغل کے علاقہ راکہ گھمن کے قریب پولیس مقابلہ, خطرناک ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

106
Arrested
Arrested

قصور۔07 اگست (اے پی پی):قصورکے نواح تھانہ سرائے مغل کے علاقہ راکہ گھمن کے قریب پولیس مقابلہ‘ زیر حراست انتہائی خطرناک ڈاکو امجد عرف امجدی حملہ آور ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، دو ملزمان فرار۔

پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ زخمی ڈاکو امجد عرف امجدی ڈکیتی اور راہزنی کے 26 مقدمات میں سرائے مغل، صدر پھولنگر اور سٹی پتوکی میں ملوث تھا‘ تھانہ سرائے مغل پولیس زیر حراست ڈاکو کو مقدمہ 1111/24 بجرم 392 میں بعد از برآمدگی واپس آ رہی تھی‘ ڈاکو کے 02 ساتھی پولیس حراست سے چھڑانے کی نیت سے راکہ گھمن کے قریب حملہ آور ہو گئے‘ حملہ آور ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ڈاکو امجد زخمی ہو گیا، دو ملزمان فرار‘ فرار ہونے والے ملزمان جائے وقوعہ پر مقدمہ 1101/24 بجرم 392 میں شہری چھینی گئی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے۔ تھانہ سرائے مغل پولیس نے حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔