سرگودھا۔ 03 مارچ (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس سرگودھانے منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے منشیات فروشی کرتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،
ملزم سے چرس 01 کلو 740 گرام اور رقم برآمدکر لی گئ، گرفتار ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،منشیات فروش سے مزید تفتیش جاری ہے ۔