پتوکی۔ 25 اگست (اے پی پی):پتوکی گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا پتوکی کے نواحی گاوں رسول پور میں گھریلو جھگڑے پر ذوالفقار جٹ نامی شوہر نے اپنی 40 سالہ بیوی رضیہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا مقتولہ رضیہ بی بی کی 19 سال قبل ذوالفقار سے شادی ہوئی تھی ان کے 3 بچے ہیں جن میں 2 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے ۔
fir کا متن معمولی تلخ کلامی پر میرے داماد نے پستول نکال لیا اور میری بیٹی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقعہ پر ہی جانبحق ہو گئی ۔ والد مدعی مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے مقتولہ رضیہ بی بی کے والد کی درخواست پر ذوالفقار پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ذوالفقار رضیہ بی بی کو قتل کر کے موقعہ سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ DSP طاہر صدیق رضیہ بی بی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔