عارف والا ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 2سگے بھائیوں سمیت 5 منشیات فروش کو گرفتارکرکے 7390 گرام چرس برآمد کرلی ہے،تفصیلات کے مطابق محلہ شریف پور ہ میں تھانہ سٹی عارفوالا پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 سگے بھائیوں اشرف یٰسین قصاب سے 2440 گرام چرس ،
افضل یٰسین قصاب سے1200 گرام چرس ،نواحی گائوں 71 ای بی سے محمد منیر اسماعیل سے 1200 گرام چرس، محمد عرفان مرتضیٰ سے 1250 گرام چرس اور قاسم شاہ سے 1300 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج مزید تفتیش شروع کردی ہے