تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، دومنشیات فروش گرفتار ، چرس اور ہیروئن برآمد

188
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

ہری پور ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس اور ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری ہے۔

اس سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث عادل ولد اختر نواز سکنہ سیکٹر نمبر 2کھلابٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 390 گرام چرس اور عطاء الرحمان عرف حسیب ولد غلام سرور سکنہ محلہ رمضانی ہری پور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 705 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔