- Advertisement -
ہری پور۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس ہری پور نے قتل و اقدام قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزم قلیل وقت میں گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ سٹی کی حدود تحصیل روڈ نزد پرانا نادرہ آفس چوک تنویر حسین کو بذریعہ اسلحہ آتشین کے قتل کا واقع رونما ہوا۔مدعی محمد ندیم کی رپورٹ پر ملزم زبیرحسین کے خلاف زیر دفعہ 302.324 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں ملزم زبیر حسین ولد ملک امان سکنہ محلہ غلام آباد نڑتوپہ حال محلہ ٹینکی شاہ محمد کو گرفتار کرلیا ۔ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515751
- Advertisement -