تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ، قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

5

ہری پور۔ 15 جون (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ،قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تھانہ سٹی کی حدود محلہ غوثیہ مسجد پانڈک میں مورخہ 25.02.2025 کو مقتول امجد رحمان کو بذریعہ اسلحہ آتشین کے قتل کرنے کا واقع پیش آیا۔مدعیہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.109.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئےقتل کے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم خالد رحمان ولد غلام سرور سکنہ محلہ روشن آباد کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے