خانیوال۔ 22 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہےتھانہ سٹی کبیروالا پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف بڑی کاروائی منشیات فروش رفیع نیازی گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمدپولیس نے کہا کہ اس موقع منشیات فروشوں سے 12 کلو 600 گرام چرس برآمد پولیس ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات فروش رفیع نیازی ولد اقبال نیازی سکنہ گرین ٹاؤن کو موضع مانوالہ سے گرفتار کیا منشیات فروش سے چرس برآمد، مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
ڈی پی او رانا عمر فاروق کی ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا ذیشان الہی گل اور پولیس ٹیم کو شاباش ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا اور منشیات فروشوں کے خلاف شروع ہونے والا اپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔