راولپنڈی۔18ستمبر (اے پی پی):تھانہ سٹی کی حدود میں شہر ی سے اسلحہ کی نوک پر نقدی چھیننے والے گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے برآمد کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل عالم خان روڈ پر شہری سے گن پوائنٹ پر کیش چھیننے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے مسروقہ رقم 5 لاکھ 25 ہزار روپے اور 3 پستول برآمد ہوئے۔
ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے گینگ کو ٹریس کیا۔ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا گیا ہے۔شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ منظم و متحرک گینگز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ملزمان کے ساتھیوں و سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔