تھانہ صادق آباد کی حدود میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان گرفتار

142
گرفتار

راولپنڈی۔10اکتوبر (اے پی پی):پولیس نے تھانہ صادق آباد کی حدود میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتارکر کے مسروقہ رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان عبداللہ اور احمد اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مسروقہ رقم 27 ہزار 700 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔