24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ صدر پولیس نے قمار بازی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار...

تھانہ صدر پولیس نے قمار بازی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

ہری پور ۔ 09 اگست (اے پی پی):تھانہ صدر ہری پور پولیس نے کارروائی کرکے قمار بازی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار ، قبضہ سے 42 ہزار 70 روپے اور 2 جوڑی تاش برآمدکرلیے۔ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ اور معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا تسلسل جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اختر حسین نے ہمراہ نفری پولیس کے اراضیات مکھن محلہ سیداں میں کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث ساجد ولد علی محمد ، حماد شاہ ،ثاقب پسران شاہ ہمایون شکور احمد ولد مشتاق کو گرفتار کرکے قبضہ 42 ہزار 70 روپے اور 02 جوڑی تاش برآمد کرلیے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں