تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں غیرت کے نام پر 22 سالہ بیوی کا شوہر کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

57
تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں غیرت کے نام پر 22 سالہ بیوی کا شوہر کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

مظفرگڑھ۔ 01 جون (اے پی پی):تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں غیرت کے نام پر 22 سالہ بیوی کا شوہر کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج، ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق موزن علی نامی شوہر نے اپنی 22 سالہ بیوی حبیبہ بی بی کو اس کے چال چلن پر شک کی بنا ہر پسٹل کا فائر کرکے قتل کیا اور اپنے والد محمد شفیع اور مقتولہ حبیبہ بی بی کے سگے بھائی محسن کے ساتھ مل کر نعش کو دفنا دیا،پولیس ترجمان کے مطابق شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، اور دوسری شادی کےلئے پہلی بیوی کے کردار پر شک کی باتیں کرتا تھا،

پولیس نے سفاک شوہر موزن علی کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر کے شوہر کی نشان دہی پر لاش بھی برآمد کر لی ہے،پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302,311,201,34 کے تحت غیرت کے نام پر قتل اور شواہد مٹانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔