- Advertisement -
عارف والا۔ 20 جنوری (اے پی پی):تھانہ صدر کی حدود میں فصل گندم اجاڑنے سے منع کرنے پر 3 ۔ سگے بھائیوں نے حملہ کر کے ٹریکٹرتلے خاتون کو روندڈالا، ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 46/EBمیں تنویراسلم، پرویز اسلم اور توقیر اسلم نے شمشاد بی بی کے کھیت میں فصل گندم کو اجاڑدیا۔
منع کرنے پر توقیر اسلم نے ٹریکٹر تلے شمشاد بی بی کو روند ڈالا ۔اہل دیہہ کے اکٹھے ہونے پر زخمی شمشاد بی بی کو تشویشناک حالت میں طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا داخل کرادیا ۔ تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھتیجے علی شان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ کے فوری نوٹس پر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548713
- Advertisement -