- Advertisement -
سرگودھا۔ 16 اپریل (اے پی پی):تھانہ میلہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ میلہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتےہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 04 ملزمان کو گرفتارکر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں 03 کلاشنکوف، 02 رائفل اور 01 پسٹل30بور شامل ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔اسی طرح تھانہ میلہ پولیس نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 06 ملزمان کو گرفتار کرکے آتشی سامان برآمد کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582973
- Advertisement -