ہری پور۔ 19 اپریل (اے پی پی):تھانہ ناڑہ امازئی پولیس کی جانب سے پوست کی کاشت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کے احکامات اور ڈی ایس پی سرکل غازی راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ناڑہ امازئی منیر حیات خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے عزیر خان ولد سید محمد خان،
بدری زمان ولد سید رحمن ساکنان بانڈہ غلام رسول، مہر نواز ولد مہراج دین، رشید ولد اکبر دین، سالار ولد شیر رحمن ساکنان بیل، لال دین ولد کچکول، زرویز خان ولد زرین خان ساکنان لقب، عبدالحکیم ولد فضل دین، بہار علی ولد گل مہر اور سید نجیب ولد سید شریف ساکنان برگ جہنوں نے اپنی اراضی میں پوست کاشت کی ہوئی تھی، کو تلف اور قبضہ پولیس میں کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔