راولپنڈی۔24جون (اے پی پی):تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں شہری کے گھر سے چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لئے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق شہری کے گھر سے زیورات چوری کرنے والے ملزم کو گرفتارکر کے 31 لاکھ سے زائد مالیتی مسروقہ 09 تولہ طلائی زیورات برآمد کئے گئے ۔
اس حوالے سے ایس پی راول ٹائون محمد حسیب راجہ نے کہا ہے کہ زیورات چوری میں ملوث گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا ، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔